آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کا 8مئی سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

کھنڈہ (نامہ نگار ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس ننکانہ صاحب میں منعقد ہوا جس میں اپیکا کے مرکزی صدر خالد جاوید سنگھیڑا صوبائی صدر ظفرعلی خانضلعی صدر ننکانہ صاحب اکرم خان گجر ضلعی صدر اٹک یاسر خان  ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ ابوبکر شاہد سمیت صوبائی عہدیدارانڈویژنل وضلعی صدور وجنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد اپیکا کے ضلعی صدر یاسر خان علیزئی نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ننکانہ صاحب میں منعقد ہونیوالا صوبائی جنرل کونسل اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل تھاجس میں لیو ان کیش منٹ کی بحالی موجودہ مہنگائی کے باعث ملازمین کودرپیش مسائلاپیکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کیاگیا کہ 8 مئی سے سرکاری ملازمین اپنے حقوق کی خاطر سڑکوں پر نکلیں گے اور اپیکا کی مرکزی وصوبائی قیادت کی ہدایت پر بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اپیکا قیادت سے کئے جانیوالے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیاجارہا جس کے باعث سرکاری ملازمین میں تشویش پائی جارہی تھی۔ اپیکا قیادت نے صوبائی جنرل کونسل اجلاس منعقد کرکے صوبہ بھر کے عہدیداران ڈویژنل وضلعی صدور کی مشاورت سے بھرپور احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنے جائز حقوق کے حصول تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے اور جب تک حکومت ہمارے جائز حقوق اور مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن