کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوسی چوآخا لصہ کے سابق صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق نے مطا لبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مراکز صحت سمیت تمام شعبوں میں تعمیر و مرمت کے لیئے صرف ٹھیکیداروں پر اندھا اعتماد نہ کیا جائے بلکہ تمام منصوبوں کی تعمیر کے لیئے مقامی کارکنان پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں تاکہ اداروں اور ٹھیکیداروں کے گٹھ جوڑ کو توڑا جا سکے اور کام بھی معیاری ہو سکے۔