حضرو (نمائندہ نوائے وقت)تحصیل حضرو کے گاؤں کاملپور موسی کی معروف سماجی شخصیت گورنمنٹ کنٹریکٹر ٹھیکیدار حاجی اعظم خان نے اپنے باعتماد ساتھی حاجی محمد الیاس قریشی کی سربراہی میں گوندل منڈی مویشیاں کی سب سے بڑی بولی سترہ کروڑ اسی لاکھ روپے دے کر اپنے نام کرا لی، جس پر ٹھیکہ حاجی اعظم کے نام کر دیا گیا۔ اس موقع پر ان کے دوست احباب جن میں سابقہ چیئرمین یوسی کاملپور موسی حاجی رحمت الہی، شوکت خان، زاہد خان، توقیر احمد اور دیگر نے انکو مبارک باد پیش کی ہے اور کہا کہ ٹھیکیدار حاجی اعظم خان آف کاملپور موسی ایک ملنسار، انتہائی مفلس،شفیق انسان اور غریب پرور شخصیت کے مالک ہیں۔حاجی اعظم خان نے گوندل منڈی مویشیاں کا ٹھیکہ لے کر چھچھ کی غیور عوام کا سر اونچا کر دیا ہے۔ ٹھیکیدار حاجی اعظم خان کو انکے تمام دوست احباب اور چھچھ کی غیور عوام نے دلی طور پر مبارکباد پیش کی ہے۔