اسلام آباد(خبرنگار)نوجوانوں کو جدید ترین ہنر فراہم کرنے اور ان کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے وفاقی دارلحکومت میں سولہ جدید ترین آئی ٹی لیب کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا وزارت تعلیم کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ آئی ٹی لیب اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع 16 وفاقی سرکاری ڈگری کالجوں میں تعمیر کی جائیں گیں ان آئی ٹی لیبارٹریز میں طلبا کو بلاک چین، ڈیٹا سائنس، AI اور گیم ڈویلپمنٹ کورسز کے چھ ماہ کے کورسز کی پیشکش کی جائے گی پہلے مرحلے میں تقریبا 1000 طلبا کو کورسز کروائے جائیں گے۔اعلامیہ وزارت تعلیم کے مطابق ایسے کورس متعارف کروائے جا رہے ہیں جن کی مارکیٹ میں مانگ ہے ان کورسز کو NAVTTC نے NUST، نیشنل سکلز یونیورسٹی، COMSATS اور NUML جیسی مشہور یونیورسٹیوں کے تعاون سے ڈیزائن کیا یہ کورسز مئی 2024 کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوں گیابھی تک ان کورسز کیلئے 3600 طلبا رجسٹریشن حاصل کر چکے ہیں وزارت وفاقی تعلیم کی طرف سے یہ لیبز وزیر اعظم پاکستان کی ہدائیت پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہینوجوانوں کو روزگار کے مواقعوں کی فراہمی خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (SIFC) کے ایجنڈے میں شامل ہے۔