اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی ہے۔چئیرمین سینیٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر تعیناتی ملک میں جمہوری عمل کے آگے بڑھنے کا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ ان کی گورنرشپ میں صوبے کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
سید یوسف رضا گیلانی کی فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
May 06, 2024