امت مسلمہ متحدہوکرمسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کرداراداکرے ،  شیخ مامون اسدالتمیمی

May 06, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)ممبرنیشنل اسمبلی فلسطین و سابق امام وخطیب مسجداقصی کے صاحبزادے شیخ مامون اسدالتمیمی نے کہاہے کہ امت مسلمہ متحدہوکرمسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کرداراداکرے ، اہل غزہ و فلسطینی مسلمانو ں نے اپنی استقامت اورقربانیوں کے ذریعے پوری دنیا کو بیدار کردیا ہے،پاکستان سے فلسطینیوں کی بڑی توقعات ہیں فلسطین کے دل دہلادینے والے واقعات دیکھ کر امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہیں،انسانیت کے علمبردار وں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ودیگرحاجی عبدالغفارسلفی ،علامہ عبدالخالق فریدی،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ عبدالباسط ودیگرسے ملاقات کرتے ہوئے کیا شیخ مامون اسدالتمیمی اس وقت پاکستان کے دورے پرہیں اورمختلف اجتماعات سے خطابات کررہے ہیں شیخ مامون نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فلسطین میں مسلسل خون ریزی کی وجہ عالمی برادری کادوہرہ معیارہے،عالم اسلام کے حکمران امریکہ کے خوف سے نکلیں اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں عملی اقدامات کریں،اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو اتحاد ویکجہتی سے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے،ہل غزہ و فلسطینی مسلمانو ں نے اپنی استقامت اورقربانیوں کے ذریعے پوری دنیا کو بیدار کردیا ہے،امریکی، یورپی یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات اور انسانی ہمدردی و درد رکھنے والے عوام سراپا احتجاج ہیں،ہم کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس تشدد اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،امریکہ، برطانیہ اور ان کے حواری اسرائیلی کی ناجائز سرپرستی کرکے پوری دنیا کے امن اور معیشت کو تہہ و بالا کررہے ہیں،اس موقع پرقاضی عبدالقدیرخاموش نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑاہے فلسطین فلسطینیوں کا ہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ مزاحمت کرنا اور اپنی آزادی کے لیے لڑنا فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے۔ 

مزیدخبریں