اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے گزشتہ 4 ماہ کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 267 چھاپہ مار کاروائیاں کیں269 مقدمات درج کر کے327 ملزمان کو گرفتار کیا گیا36 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی ترجمان ایف آئی اے نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران پشاور زون نے 107 مقدمات درج کر کے 116 ملزمان کو گرفتار کیاکوہاٹ زون نے 21 مقدمات درج کر کے 21 ملزمان کو گرفتار کیا لاہور زون نے 25 مقدمات درج کر کے 36 ملزمان کو گرفتار کیاگوجرانوالہ زون نے 39 مقدمات درج کر کے 52 ملزمان کو گرفتار کیافیصل آباد زون نے 19 مقدمات درج کر کے 29 ملزمان کو گرفتار کیاملتان زون نے 16 مقدمات درج کر کے 18 ملزمان کو گرفتار کیااسلام آباد زون نے 6 مقدمات درج کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کیاکراچی زون نے16 مقدمات درج کئے جبکہ 27 ملزمان کو گرفتار کیاحیدرآباد زون نے 7 مقدمات درج کر کے 10 ملزمان کو گرفتارکیابلوچستان زون نے حوالہ ہنڈی میں 13مقدمات درج کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کیاگرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 62 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی برآمد کی گئی کرنسی میں 289036 امریکی ڈالر، 17 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے برآمد کی گئی کرنسی میں 37 کروڑ 17 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل ہیں ملک گیر چھاپوں کے دوران متعدد دکانوں کو بھی سیل کیا گیاملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی ترجمان نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہیغیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔