صوابی: سفاک شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کے جسم کے ٹکڑے کر دیئے 

صوابی (نوائے وقت رپورٹ) ضلع صوابی میں لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر کے تیز دھار آلے سے جسم کے ٹکڑے کر دئیے۔ پولیس کے مطابق بیٹے نے ملزم باپ کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ ملزم کے بیٹے نے پولیس کو بیان دیا کہ میرے والد کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی کچھ عرصے سے علاج جاری تھا، میری والدہ کو قتل کر کے وہ گھر سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن