ساتھی پر تشدد کے خلاف خواجہ سراؤں کا تھانہ  کھاریاں پر دھاوا، فرنیچر باہر پھینک دیا

May 06, 2024

کھاریاں (نوائے وقت رپورٹ) ساتھی خواجہ سراء پر پولیس تشدد کے خلاف خواجہ سراؤں نے تھانہ صدر کھاریاں پر دھاوا بول دیا۔ پولیس کے مطابق خواجہ سرا زبردستی تھانے میں گھس آئے اور فرنیچر باہر سڑک پر پھینک دیا۔ خواجہ سراؤں نے تھانے پر پتھراؤ بھی کیا۔ خواجہ سراؤں نے جی ٹی روڈ کھاریاں بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا، خواجہ سراؤں کا مؤقف تھا کہ گزشتہ شب پولیس اہلکاروں نے خواجہ سراؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ رات بھر بلاوجہ حراست میں بھی رکھا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا پر تشدد کی تفتیش کریں گے، جرم ثابت ہونے پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

مزیدخبریں