موسمیاتی اتھارٹی کاقیام،عدالت نےاٹارنی جنرل کوطلب کرلیا

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کےقیام کےکیس میں سپریم کورٹ نےاٹارنی جنرل کوطلب کرلیا۔تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں موسمیاتی اتھارٹی کےقیام کےکیس کی سماعت شروع ۔ عدالت نےسماعت میں کچھ دیر کا وقفہ لےلیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نےریمارکس دئیےکہ سوشل میڈیا کیلئے قانون موجود نہیں لیکن اتھارٹی بنا دی گئی،جو اتھارٹی بنانی ہے وہ بناتے نہیں جو نہیں بنانی چاہئے وہ بنا دی گئی۔جسٹس منصورعلی شاہ نےریمارکس دئیے کہ موسمیاتی تبدیلی کا ایکٹ 2017 کا ہے، موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے بہت بڑا رسک اور بنیادی حقوق کا معاملہ ہے،  اتنے سال بعد بھی اتھارٹی قائم نہیں ہوسکی، اٹارنی جنرل آئیں پھر اس معاملے کو دیکھیں گے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن