شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔تفصیلات کےمطابق گورنر کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی ۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑنے شیخ جعفر مندوخیل سے عہدےکاحلف لیا ، تقریب حلف برداری میں سابق گورنر ملک عبدالولی کاکڑ ، وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی ،صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی اوردیگرمکاتب فکر افراد نے شرکت کی۔