مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بچوں کو موبائل فون دینے کے لیے محفوظ ترین عمر بتا دی۔
بل گیٹس موبائل استعمال کرنے کے معاملے میں بہت سخت ہیں، انہوں نے اپنے گھر میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
حال ہی میں برطانوی اخبار ’دی مرر‘ کو انٹریو دیتے ہوئے بل گیٹس نے بتایا کہ میرے بچوں کو 14 سال کی عمر تک اپنا موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں تھی، اسی وجہ سے ہمارے بچے وقت پر سو جاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کو میز پر موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں ہے تاہم ہوم ورک یا مطالعے کے لیے وہ استعمال کر سکتے ہیں۔
بل گیٹس کے بچوں کی ابھی عمریں 20، 17 اور 14 سال ہے تاہم ایپل کے بانی اسٹیو جابز کے ساتھ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے انہیں گھر میں ایپل کی کوئی مصنوعات رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔
دوسری جانب 2016ء کی کڈز اینڈ ٹیک: دی ایوولوشن آف ٹوڈے ڈجیٹل نیٹیو کی رپورٹ کے مطابق ایک بچے کو اپنا پہلا اسمارٹ فون ملنے کی اوسط عمر اب 10.3 سال ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق چیف ایگزیکٹو انفلوئنس سینٹرل اسٹیسی ڈیبروف نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ بچوں کو موبائل دینے کی عمر اس سے بھی کم ہونی چاہیے کیونکہ والدین اپنے اسمارٹ فونز اپنے بچوں کے حوالے کرتے ہوئے تھک چکے ہیں۔