دانیہ شاہ عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے سرگرم، 2 کروڑ میں وکیل کرلیا

May 06, 2024 | 16:10

ویب ڈیسک

پاکستانی معروف سیاسی شخصیت اور میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین سے شادی کرکے شہرت حاصل کرنے والی ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ جیل سے رہا ہونے کے بعد ایک بار پھر ان کی وراثت میں اپنا حصہ لینے کے لیے سرگرم ہوگئی ہیں۔

حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دانیہ شاہ کو ایک آدمی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا شخص خود کو وکیل ظاہر کر رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی وراثت میں اپنا حصہ لینے کے لیے انہیں ہائیر کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں مذکورہ شخص نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ دانیہ شاہ نے انہیں وراثت کا کیس لڑنے کے لیے 2 کروڑ روپے بطور معاوضہ دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

وائرل ویڈیو کا آغاز کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ مذکورہ شخص اپنا تعارف شہزاد حکیم سے کرواتا ہے اور کہتا ہے کہ پوری دنیا مجھ سے پوچھنا چاہتی ہے میرا ذریعہ معاش، تو آج میں آپ لوگوں کو اپنا ذریعہ معاش بتا دیتا ہوں

مزیدخبریں