ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے، انسانوں کو مریخ پر منتقل کرنے کا منصوبہ

نیشنل ایرانوٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے چاند پر جدید ریلوے نظام بنانے اور انسانوں اور سامان کو مریخ پر منتقل کرنے کے منصوبے کیلئے فنڈنگ شروع کر دی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ناسا اینویٹیو ایڈوانس کانسیپٹس (این آئی اے سی) پروگرام کے ایگزیکٹو جان نیلسن نے کہا ہے کہ ناسا ایسے منصوبوں پر کام کرے گا جو سائنس فکشن جیسے تصورات ہیں۔جان نیلسن کا کہنا ہے کہ اِن منصوبوں میں چاند پر جدید ریلوے کا نظام، مائع پر مبنی دوربین اور انسانوں اور سامان کو مریخ تک لے جانے کے لیے ٹرانزٹ سسٹم شامل ہیں۔ یہ ان منصوبوں میں سے ہیں جن پر ناسا کا این آئی اے سی پروگرام تحقیق جاری رکھنے کے لیے فنڈز وصول کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کُل چھ منصوبے ہیں جن میں سے ہر ایک این آئی اے سی کے ابتدائی مرحلے سے گزرچکا ہے۔ دوسرے مرحلے میں یہ منصوبے مزید تحقیق کے لیے اگلے دو سالوں تک 600,000 ڈالرز جمع کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ جلد ہی عمل میں لائے جائیں گے .لیکن یہ ممکن ہے کہ کسی دن مستقبل میں یہ حقیقت کا روپ دھار لیں۔

ای پیپر دی نیشن