غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 213واں روز، مزید 52 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ کے خلاف جارحیت اور وحشیانہ حملوں کا آج 213واں دن ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فورسز نے غزہ میں 5 فلسطینی خاندانوں کی نسل کشی کی۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تازہ حملوں میں مزید 52 فلسطینی شہید اور 90 دیگر زخمی ہوگئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 34 ہزار 735 فلسطینی شہید ہوچکے، جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 78 ہزار 108 سے بڑھ چکی ہے۔ 

دریں اثنا عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کے دو علاقوں پر فضائی بمباری کی۔ 

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بمباری والے علاقوں کو مجوزہ اہداف میں شمار کرتے ہوئے خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن