سوات: 70 سالہ شخص کا 14 سالہ لڑکی سے نکاح، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

سوات کے علاقے بری کوٹ میں 70 سالہ شخص کا 14 سالہ لڑکی سے نکاح کردیا گیا۔

سوات پولیس کے مطابق معمر شخص اور لڑکی کے والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق زیر حراست ملزمان کے خلاف کم عمری کی شادی اور ورغلانے پھسلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سوات پولیس کے مطابق لڑکی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا، لڑکی کی عمر اسکول ریکارڈ میں 14 سال جبکہ طبی لحاظ سے 16 سال تک ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نکاح میں ملوث نکاح خواں سمیت گواہان کے خلاف بھی انکوائری جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن