امریکی عدالت نے ٹرمپ پر ایک بار پھر جرمانہ لگادیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر توہین عدالت کے مرتکب قرار پاگئے ہیں، نیو یارک عدالت کے جج نے ٹرمپ پر 1 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جج نے سابق امرکی صدر کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ اگلی بار توہین عدالت کی تو جیل جائیں گے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پچھلے ہفتے بھی توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا گیا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کو ذاتی معاملات چھپانے کیلئے کی گئی غیر قانونی ادائیگیوں کے کیس کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن