بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی: راجیو شکلا

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ابھی وقت ہے۔ اس معاملے پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم اسی وقت پاکستان بھیجیں گے جب حکومت اجازت دے گی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں شیڈول ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایونٹ کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو بھیج چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...