کسے نہےں ہے تمنائے سروری لےکن
خودی کی موت ہو جس مےں وہ سروری کےا ہے
دوسری طرف مےں نے عرض کےا ےہ افق پر NRO کے لئے کچھ اےسے سےاہ بادل چھا رہے ہےں جو برطانےہ کے مدبر وزےراعظم ونسٹن چرچل کے الفاظ مےں اگر اےک gatherig storm کی صورت اختےار کرگئے تو بہت سے دےگر سلگتے مسائل کے ساتھ مل کر موجودہ لڑکھڑانے نظام کے لئے خدانخواستہ کوئی اےسا دھماکہ کی صورت پےدا نہ کرےں جو بالآخر چارٹر آف ڈےموکرےسی کے لئے خاکم بدہن پھانسی کا پھندہ ثابت ہو۔ اس پر اےک صاحب نہاےت جذباتی انداز مےں حاضرےن محفل کو ےقےن کامل دلاےا کہ وطن عزےز مےں دور دور تک کسی بحران کا کوئی ساےہ تک نہےں ہے اور جب تک ان کی جان سلامت ہے اور بازو مےں قوت موجود ہے کوئی دشمن اندرونی ےا بےرونی پاکستان اور اس کے اےٹمی اثاثوں کو مےلی آنکھ سے نہےں دےکھ سکتا۔ قوت خطابت بھی عجےب اثر رکھتی ہے کہ اس سنجےدہ محفل کے تمام دانشوروں نے تالےاں بجاتے ہوئے مقرر کو داد دی۔مےری ذاتی رائے مےں NRO کے مسئلہ پر جس طوفان نے جنم لےا تھا اور وہ طوفان اگرچہ ظاہری طور پر حکومت کی طرف سے اس ےقےن دہانی پر تھم کےا ہے کہ اب ےہ اےشو پارلےمنٹ مےں پےش پےش نہےں ہوگا موجودہ سےاسی منظرنامہ کے رجحان وعوامی اضطراب کو باد نسےم کے اےک خوشگوار جھونکے مےں تبدےل نہےں کرسکتا موجودہ سےاسی منظر نامے کے بہت سے اندرونی و بےرونی عوامل ہےں جن کو موجود مختصر کالم مےں بےان نہےں کےا جاسکتا اور اس کی ضرورت بھی اس لئے نہےں کہ اہل بےنا جو قطرہ مےں دجلہ کو دےکھنے کی صلاحےت رکھتے ہےں وہ ان سب عوامل سے بخوبی آگاہ ہےں ابھی تو جمہورےت کی طرف سلطانی جمہور کے سفر کا آغاز ہے بہت سی منزلےں طے کرنا باقی ہےں دونوں طرف سے صف آرائی ہو رہی ہے راستہ مےں عےار دشمن جو وطن عزےز کو اور ہمارے اےٹمی اثاثوں کو غےر مستحکم اور برباد کرنے کے خواب دےکھ رہے ہےں وہ اپنے تمام وسائل اس جنگ مےں جھونک دےں گے لےکن
اے آب رودگنگا وہ دن ےاد ہے تجھ کو
اترا ترے کنارے جب کارواں ہمارا
باطل سے ڈرنے والے اے آسماں نہےں ہم
سو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
اس لئے آگے دےکھئے ہوتا ہے کےا؟ آخری فتح انشاءاللہ حق کی ہوگی۔