لاہور (اے پی پی) گذشتہ روز ایورنیو سٹوڈیو میں پرویز رانا کی نئی پنجابی فلم ”نصیبو“ کی شوٹنگ ہوئی۔ سیٹ پر اداکار عجب گل اور شان کا کام عکسبند کیا گیا۔فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے اور اسے محرم الحرام کے بعد ریلیز کر دیا جائیگا۔”نصیبو“ کا مرکزی کردار صائمہ ادا کر رہی ہیں جبکہ مصنف محمد کمال پاشا ہیں۔