پرندوں کی طرح اڑنا انسان کا خواب رہا ہے۔ مگرسوئس باشندے نے اس خواب کو حقیقت کا رنگ دیتے ہوئے فضا میں اڑکرورلڈریکارڈ قائم کردیا ہے۔

Nov 06, 2010 | 19:18

سفیر یاؤ جنگ
جیٹ مین کے نام سے مشہورسابق فوجی پائلٹ ویس روزی نے ایندھن سے چلنے والے دھاتی پروں کے ذریعے اڑان کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ روزی کو پیرا شوٹ کے ذریعے چوبیس سو میٹر کی بلندی پر لے جایا گیا جہاں سے اس نے چار جیٹ انجن پروں کو کمر پر باندھ کر چھلانگ لگادی۔ اس نے گراؤنڈ کے ارد گرد چند منٹوں میں دو چکر پورے کرتے ہوئے کامیابی سے لینڈ کیا۔ اس دلچسپ اڑان کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس نے روزی کو دل کھول کر داد دی۔ روزی دوہزار پانچ ، چھ اور آٹھ میں کم بلندی سے پروازکے مظاہرے کرچکا ہے ۔
مزیدخبریں