لاہورمیں مزید ایک سو پچاس افراد ڈینگی بخارمیں مبتلا ہوکرہسپتالوں میں پہنچ گئے،مریضوں کی تعداد ستائیس سو ہوگئی۔

Nov 06, 2010 | 19:35

سفیر یاؤ جنگ
لاہورشہرمیں ہفتے کے روز ایک سو پچاس افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکرہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں جنہیں ڈینگی کے مریضوں کے لئے مخصوص وارڈز میں رکھا گیا ہے۔ لاہور کے بیشتر سرکاری ہسپتالوں میں تمام ترحکومتی دعوؤں کے باوجود زیر علاج مریضوں کے لئے پلیٹ لٹ کٹس کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جا سکی۔ جس کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ ڈائریکٹربلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی پنجاب ڈاکٹرمحفوظ رحمان اس سوال کا جواب دینے کی بجائے میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کرتے رہے۔ دوسری طرف شہربھرکی بجائے منتخب علاقوں میں مچھرمار سپرے کیا گیا۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کی سہولتیں فراہم کرے۔
مزیدخبریں