کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھا گیا اورہنڈرڈ انڈیکس دس ہزارآٹھ سو کی سطح عبورکرگیا۔

ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں ساٹھ پوائنٹس کی کمی ہوئی، ہفتے کے دوسرے روز کاروبارکے دوران تیزی دیکھی گئی اورہنڈرڈ انڈیکس ایک سو تینتالیس پوائنٹس اضافے سے بند ہوا، تیسرے روز چونسٹھہ پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ چوتھے روز کاروبارکے دوران دوبارہ تیزی کا رجحان رہا، اس روزانڈیکس چوراسی پوائنٹس اضافے پر بند ہوا، کاروباری ہفتے کے آخری روززبردست تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو اُناسی پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس دس ہزارنو سو تئیس کی سطح پرپہنچ گیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پرانڈیکس دس ہزارآٹھ سو بیاسی پر بند ہوا، ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں نے زیادہ دلچسپی لوٹ پاکستان، نشاط ملز، جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی، حب پاور، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح اوربائیکو پیٹرولیم کے شیئرز میں لی۔

ای پیپر دی نیشن