سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی جاری ہے۔ حجاج کرام منٰی میں رمی کے بعد قربانی اداکررہے ہیں۔آج طواف وسعی بھی کی جائے گی۔

آج سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک ، یورپ، امریکا اور مشرقِ بعید میں عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے،مسلمان سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے قربانی کررہے ہیں۔سعودی عرب میں عید کا سب سے بڑا اجتماع حرمین شریفین میں ہوا،مسجد الحرام اور مسجدی نبوی میں نماز عید ادا کردی گئی ہے۔جبکہ دوسرے شہروں کی عیدگاہوں میں بھی نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ رات مزدلفہ میں قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج نے منی کی جانب واپسی کا سفر کیا اور تینوں شیطانوں کو کنکریاں مار کر قربانی کی،سنت کی پیروی کرتے ہوئےحجاج نے قربانی کے بعد سر منڈوایا اور احرام کھول دئیے۔ قربانی سے فارغ ہو کر حجاج طواف زیارہ کیلئے جائیں گے

ای پیپر دی نیشن