افغان حکومت نے کہا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت استنبول میں پاکستان، افغانستان اور ترکی کے درمیان سہ فریقی کانفرنس میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کی بنیاد پر پاکستان کی فوج افغان فوجیوں کی تربیت کرے گی۔ اخبار کے مطابق افغان حکومت کا کہنا ہے کہ اس سہ فریقی معاہدے کی بنیادوں پر ان تینوں ملکوں کی افواج مشترکہ فوجی مشقیں بھی کریں گی۔ واضح رہےپاکستان نے ماضی میں متعدد بار افغانستان کو فوجی تریبت دینے کی پیشکش کی تھی لیکن افغان حکومت کی طرف سے اسے کبھی مثبت جواب نہیں ملا۔