شمالی افغانستان کے صوبے بغلان میں مسجد کے قریب عید ملنے والے نمازیوں پر خود کش حملے کے نتیجے میں سات افرادجاں بحق اوربیس زخمی ہو گئے

افغان حکام کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان کے صوبے بگلان کی مقامی مسجد کے قریب نمازی عید کی نماز اداکرنے کے بعد گلے مل رہے تھے کہ ایک خود کش حملہ آورنے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جاں بحق ہونے والوں میں دو پولیس کمانڈرز بھی شامل ہیں،دھماکے سے بیس افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی جماعت نے قبول نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن