اسرائیل کے فوجی ترجمان کےمطابق اسرائیلی فضائیہ کی غزی کے علاقے میں بمباری سے ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوئے جبکہ فلسطین کے اسلامک جہاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر محصور فلسطینیوں کی امداد کے لئے جانے والے ایک اور فلوٹیلا کو غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اسرائیلی حکام نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امدادی سامان لیجانے والے قافلے کوعبرتناک انجام کی دھمکی بھی دی ہے۔ اسرائیلی حکام نے کینڈین اور آئرش کشتیوں کو ستائیس مسافروں سمیت روک لیا ہے اور اب ان کو اشدود کی بندرگاہ لےجایاجائےگا، جہاں ان سے تفتیش کی جائے گی۔