ممبئی (بی بی سی ڈاٹ کام) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقہ مالی گاﺅں میں 2006ءکے بم دھماکوں کے شبہ میں گرفتار 9 مسلمانوں کی 4 برس بعد ضمانت ہو گئی ہے۔ بی بی سی کے مطابق تفتیشی ادارے این آئی اے نے عدالت میں بیان دیا کہ دھماکہ میں ہندو انتہا پسند ملوث ہونے کے شواہد ملنے لگے ہیں اس لئے گرفتار ملرموں کی ضمانت کی مخالفت نہیں کی جائیگی۔ واضح رہے کہ حمیدیہ مسجد کے قریب ان دھماکوں میں 37 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔