کوئٹہ: جیولر کی دکان پر دستی بم حملہ، فائرنگ2 افراد جاںبحق، 3 زخمی

نوشکی (اے پی پی) نوشکی بازار میں جیولر کی دکان پر دستی بم سے حملہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ حملہ موٹر سائیکل سواروں نے کیا۔ رحمت علی اور دو نامعلوم افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں نوشکی سکول روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مخمد سلیم موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ ایک شخص کچلاک میں مارا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...