نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں سینڈی طوفان کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کا کام ابھی جاری ہے کہ ایک نئے طوفان کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طوفان کے باعث تیز و تند سرد ہوائیں، طوفانی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ موسم کے بارے میں ایک ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس طوفان کی زیادہ شدت نیویارک اور ملحقہ ریاست نیوجرسی میں ہو سکتی ہے۔ سمندر میں بلند لہریں پیدا ہونے کا بھی امکان ہے اس نئے طوفان کے بدھ اور جمعرات کو آنے کا امکان ہے تاہم اس کی شدت سینڈی سے کم ہو گی، نئے طوفان کے باعث متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی کا کام بھی متاثر ہو گا۔ ادھر نیویارک کے میئر نے کہا ہے کہ سینڈی طوفان تیس سے چالیس ہزار گھر مکمل طور پر ناکارہ ہو گئے ہیں۔
امریکہ میں سینڈی کے بعد ایک اور طوفان کا خطرہ‘ تیز ہواﺅں کے ساتھ بارشوں ‘ برفباری کی پیشگوئی
Nov 06, 2012