پریمیئر فٹبال لیگ، پاکستان آرمی اور واپڈا کے درمیان میچ آج ہو گا

راولپنڈی (اے پی پی) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری ملک پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان میچ (آج) منگل کو آرمی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ میں ملک بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں خان ریسرچ لیبارٹری (کے آر ایل)، افغان کلب چمن، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی)، مسلم کلب چمن، پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن (پی آئی اے)، نیشنل بنک آف پاکستان (این بی پی)، حبیب بنک لمٹیڈ (ایچ بی ایل)، پاکستان نیوی، پاکستان ائرفورس (پی اے ایف)، کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)، بلوچ کلب نوشکی، پی ایم سی اتھیلٹیکو ا کلب فیصل آباد، زرعی ترقیاتی بنک (زیڈ ٹی بی ایل) اور ووہیب ایف سی لاہور کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...