اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ایم کیو ایم نے دہری شہریت پر الیکشن کمشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے درخواست کردی۔ ایم کیو ایم کے رہنماءفاروق ستار نے درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمشن کو حلف نامہ لینے سے روکا جائے۔ درخواست پر فیصلہ سنانے تک دہری شہریت کا حلف نامہ نہ لیا جائے۔ فیصلے کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں کی حق تلفی ہورہی ہے۔ فاروق ستار نے درخواست میں لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمشن کو حلف نامہ لینے سے روکا جائے۔