لاہور(کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 23845 لا ٹ کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب52کروڑ 39 ہزار 6 سو 49 روپے رہی۔ تفصیلات کے مطابق خام تیل ،سونے ،چاندی ،پام آئل، اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ چینی اور چاول کی قیمتوںمیں اضافہ ہوا ۔مارکیٹ کے اختتام پر خام تیل کی قیمت فی بیرل 85.10 ڈالر، چاندی فی اونس کی قیمت 30.918 ڈالر، سونا فی اونس کی قیمت1680.30ڈالر، سونا 10گرام کی قیمت 51948 روپے، سونا تولہ کی قیمت62389 روپے،چاول 100کلو کی قیمت 3255 روپے، پام آئل من کی قیمت 4160 روپے، چینی کلو47.50 روپے اورگندم 100کلوکی قیمت2987 روپے پر بند ہوئی۔
مرکنٹائل ایکسچینج میں ساڑھے پانچ ارب روپے سے زائد مالیت کا لین دین
Nov 06, 2012