لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپورےشن نے سرگودھا میں 100ایکڑ پر ایک انڈسٹریل پارک بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ انڈسٹریل پارک پی ائی ڈی سی کا ماتحت ادارہ نےشنل انڈسٹریل پارک پارک تعمےر کرےگا اس ا نڈسٹریل پارک میں لگنے والے صنعتی یونٹوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ انڈسٹریل پارک کا افتتاح آئندہ دو ہفتوں کے دوران ہوگا۔ یہ بات این آئی پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محسن سید نے روز بتائی۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل پارک میں آدھے کنال سے ایک ایکڑ تک کے پلاٹس بنائے گئے تاکہ جگہ کی مناسبت سے سرمایہ کاروں کو مشکلات پیش نہ آئیں جبکہ اس انڈسٹریل پارک کا مقصد صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کرنا ہے اور انہیں گلوبل مارکیٹ سے اس طرح لنک کرنا کہ مستقبل میں عالمی مارکیٹوں سے ہم آہنگی رہے۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا انڈسٹریل پارک میں اعلیٰ معیار کی سڑکیں ، سیوریج اور دیگر سہولتیں فراہم ہونگی جبکہ اب تک فوڈ پراسیسنگ، الائیڈ انجینئرنگ اور سٹرس کے انڈسٹریل یونٹس لگانے والوں نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
سرگودھا میں 100 ایکڑ پر انڈسٹریل پارک بنانے کا فیصلہ
Nov 06, 2012