آرمی چیف کے بیان میں سب کے لئے پیغامات ہیں: ظفر علی شاہ

اسلام آباد (وقت نیوز رپورٹ) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بیان میں سب کے لئے پیغامات پنہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وقت نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود فہد حسین میں کیا۔ پروگرام میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید، تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود اور پیپلز پارٹی سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بھی شرکت کی۔ سینیٹر ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے یہ بیان بہت سوچ سمجھ کر دیا ہے اور اس میں ان کا پیغام واضح ہے۔ پاکستان کے اداروں اور ملکی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کے لئے اس میں پیغام ہے، موجودہ حکومت جو آئین پر عملدرآمد کرنے سے گریزاں ہے اور احکامات نہیں مانتی، یہ پیغام خاص اس کےلئے ہے۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ آرمی چیف کا یہ بیان ان قوتوں اور اداروں کے لئے ہے جو ریاست کے اندر ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔ آرمی چیف کا یہ بیان اداروں کو مضبوط کرنے کی طرف اشارہ تھا۔ شفقت محمود نے کہا کہ یہ بیان کسی ایک فرد یا ادارے کے لئے نہیں ہے، یہ بیان اداروں پر حملہ کرنے والوں کے لئے تھا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہر معاملے میں حکومت کو بدنام کیا جاتا ہے، اگر سندھ میں مسائل ہیں تو کیا باقی سارے صوبے مکمل ٹھیک ہیں، سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی کے ورکرز نے دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...