سابق وزیراعلیٰ مایاوتی پر مقدمہ شروع کرنے کی اپیل خارج

نئی دہلی (بی بی سی) اترپردیش کے شہر الہ آباد کی ہائیکورٹ کے لکھنو بنچ نے ریاست کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی کے خلاف تاج کوریٹور معاملے میں دو بار مقدمہ چلانے کی مفاد عامہ کی درخواست خارج کر دی ہیں۔ واضح رہے تاج کوریڈور معاملے میں گھپلے کا معاملہ دو ہزار دو میں اس وقت شروع ہوا تھا جب اس وقت ریاست کی وزیراعلیٰ مایاوتی نے تاج محل نے متصل علاقے میں ایک نئی سڑک اور بازار کی تعمیر کیلئے ایک سو پچھہتر کروڑ کا منصوبہ بنایا تھا۔ مایاوتی پر الزام تھا کہ اس تعمیراتی کام کیلئے جو ٹھیکے دیئے گئے تھے ان میں بڑی سطح پر گھپلا ہوا ہے۔ مایاوتی اور ان کے ساتھی اہلکار ان الزامات سے انکار کرتے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...