مہمند ایجنسی: خودکشی دھماکہ‘ سکیورٹی اہلکار زخمی‘ بٹ گرام: اے این پی چار سدہ کا نائب صدر قتل‘ خیبر ایجنسی میں مارٹر حملہ 5 شدت پسند جاں بحق

شبقدر + مہمند ایجنسی + خیبر ایجنسی (نوائے وقت نیوز + نیوز ایجنسیاں) اے این پی چارسدہ کے نائب صدر کو بٹگرام میں قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق صبیح اللہ خان ساتھی کیساتھ گاڑی میں گھر جا رہے تھے گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کے2 ساتھی بھی مارے گئے۔ ادھر مہمند ایجنسی کے علاقے یکہ غنڈ بازار میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ علاوہ ازیں خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ اکا خیل میں مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے پانچ شدت پسند جاںبحق ہو گئے۔ باڑہ سے 2 نعشیں برآمد ہوئیں ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ علاوہ ازیں باجوڑ ایجنسی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ادھر شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فوج کے ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کا ایک ملازم ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ صبح ایجنسی کے صدر مقام میران شاہ کے قریب پیش آیا۔ علاوہ ازیں مختلف علاقوں پر جاسوس طیاروں کی پروازیں کیں جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، ادھر جبہ سہیل یکہ توت میں گیس پائپ لائن کے قریب دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...