علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری اپنی رہائش گاہ جیکب لائن سے دفتر کے لیے نکلے۔ صدر پارکنگ پلازہ کے قریب مسلح افراد نے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آغا آفتاب حیدر جعفری اور ان کے ساتھی شاہد علی مرزا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کی لاشوں کو جناح ہسپتا ل لایا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ واقعہ کے خلاف مشتعل افراد نے ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جبکہ ایک بس کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔ رات گئے کریم آباد فلائی اوور سے ملنے والی تین بوری بند لاشوں کو پولیس نے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا ہے،تینوں افراد کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔