لاہور میں پاک ترک سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی محمد شہباز شریف نےکہا کہ ترک سرمایہ کاروں اور عوام نے پاکستانی قوم کا کڑے وقت میں ساتھ دیا چاہے وہ دوہزار دس کا سیلاب ہو یا مشکل وقت میں پاکستان میں سرمایہ کاری۔ انھوں نےکہا کہ اس وقت ترکی اور پنجاب کے درمیان کاروباری حجم پانچ سو ملین ڈالر سےتجاوز کر چکا ہے۔ شہبازشریف نےکہا کہ ایسے حالات میں جب یہاں ہر سمت کرپشن ہورہی ہےاور زر بابا اور چالیس چوروں لوٹ مچا رکھی ہے ترک کمپنی کو یہاں آنے اور سرمایہ کاری کرنے پر وہ سیلوٹ کرتے ہے۔ وزیراعلی کا کہنا تھاکہ ترک کمپنی کا ریپڈ بس سروس کا منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مواصلات کا منصوبہ ہے جس سے بڑے لوگوں کو تکلیف ہے لیکن اگر عوام کی خدمت کرنا جرم ہے تو وہ یہ جرم باربار کرینگے۔ اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی بابر ارسلان نےکہا کہ پاکستان کو اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں تعلیم بھی شامل ہے، پنجاب حکومت کے تعاون سے پاک ترک دوستی کا سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔ اس موقع پر وزیراعلی نے پاک ترک سکول کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
زر بابا اور چالیس چوروں کی کرپشن اورانتہا پسندی کےباوجود ترک سرمایہ کاروں کا یہاں آنا قابل فخر ہے۔ شہباز شریف
Nov 06, 2012 | 13:17