ذرائع کےمطابق پاکستان رواں مہينے آئی ايم ايف کو ترپن کروڑ تينتاليس لاکھ ڈالر واپس کرے گا۔ اس طرح سات ارب اسی کروڑ ڈالر کے اسٹينڈ بائی پروگرام کے ايک ارب پچانوے کروڑ ڈالر واپس چلے جائيں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نومبر کے آغاز ميں اسٹينڈ بائی پروگرام کی چھٹی قسط واپس کی جائے گی اور يہ رقم چودہ کروڑ پينتاليس لاکھ ڈالر ہوگی۔ پروگرام کی ساتويں قسط تئيس نومبر کو ادا کی جائے گی جس میں اڑتيس کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر واپس کئے جائيں گے۔ نومبر ميں آئی ايم ايف کو سروس چارجز کی مد ميں بھی دو کروڑ چھيانوے لاکھ ڈالر واپس کئے جائيں گے۔