رحیم یار خان میں کپاس کی قیمتوں میں ایک ہفتےکےدوران پانچ سو روپے کا اضافہ ہوگیا، کپاس کی قیمت دو سو روپےاضافےکے بعد چھ ہزار دو سو روپے ہوگئی ۔

Nov 06, 2012 | 17:09

خصوصی رپورٹر

آل پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر احسان الحق کےمطابق چین سے کاٹن یارن کے بڑے پیمانے پر برآمدی آڈرز ملنے کی وجہ سے ملک بھر میں روئی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور صرف ایک ہفتے کے دوران کپاس کی فی من قیمت میں پانچ سو روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ دوسری جانب ڈالر کی قدر میں اضافےکی وجہ سے بھی پاکستانی ایکسپوٹرز کو آڈرز مل رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ روئی کی بڑھتی ہوئی ایکسپورٹ اور رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار ہدف سے کم رہنے کی اطلاعات پر مقامی ٹیکسٹائل مل مالکان نے بھی خریداری شروع کردی ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد کپاس کی قیمت دو سو روپے بڑھ کر چھ ہزار دو سو روپے من ہوگئی ۔

مزیدخبریں