روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گیا، انٹربینک میں ڈالر چھانوے روپے تیس پیسے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر چھیانوے روپے پچاس پیسے میں ملےگا۔

Nov 06, 2012 | 17:13


رواں ماہ آئی ایم ایف کو چالیس کروڑ ڈالر قرضے کی ادائیگی اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی طلب اور قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کی قدر میں مزید تیس پیسے کمی دیکھی گئی۔ جس سے ڈالر چھیانوے روپے تیس پیسے پر پہنچ گیا جبکہ دو روز کے دوران روپے کی قدر میں پچپن پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تیس پیسے اضافے سے چھیانوے روپے پچاس پیسے کا ہوگیا۔

مزیدخبریں