غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت بغداد میں واقع فوجی اڈے کے مرکزی دروازے پر ایک خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز موادسے بھری کارٹکرا دی جس کے نتیجےمیں ستائیس افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر فوجی اہلکارشامل ہیں،حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے،جبکہ واقعے کے بعدسیکورٹی فورسزنے جائے وقوعہ کوگھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہے،