افغانستان: ’’انسداد بغاوت‘‘ آپریشن، شہید طالبان کی تعداد 17 ہو گئی

کابل (اے پی پی) افغان حکام نے کہا ہے کہ انسداد بغاوت آپریشن کے دوران شہید ہونے والے طالبان کی تعداد 17 ہو گئی جب کہ 10 نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے افغان فوج اور نیٹو افواج کے ساتھ مل کر کارروائی میں17 طالبان کو شہید کرنے کا دعوی  کیا ہے۔ آپریشن کی کارروائیاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قندھار، پکتیا، پکتیکا، فرح اور نمروز صوبوں میں کی گئیں۔ نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع سروبی میں حکومت کے خلاف برسرپیکار 10 رکنی مسلح عسکریت پسند گروپ نے ہتھیار پھینک کر امن کوششوں میں شمولیت اختیار کر لی۔ 

ای پیپر دی نیشن