لاہور (اے این این) گورنر پنجاب چودھری سرور نے گزشتہ روزگورنر ہائوس لاہور میں ایک تقریب میں ظفر محمود سے بطور چیئرمین پبلک سروس کمشن پنجاب کا حلف لیا۔ تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ، سیکرٹری داخلہ میجر(ر) اعظم سلمان، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خان بیگ، سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب طارق محمود پاشا، سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمشن نیئر اقبال، ڈپٹی سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمشن زاہد محمود کے علاوہ ممبران پبلک سروس کمشن نے بھی شرکت کی۔