بلوچستان: بلدیاتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی آج سے ملیں گے

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا اہم مرحلہ آج سے شروع ہو گا۔ تمام اضلاع میں کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسروں کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان باہو نے میڈیا کو بتایا کہ آج سے کاغذات نامزدگی دستیاب ہونگے۔ کاغذات نامزدگی 7 سے 8 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظاات کئے جائیں گے۔ ضرورت پڑنے پر فوج بھی تعینات کی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں 21 سال سے کم عمر افراد، سرکاری ملازمت سے جبری ریٹائر یا برطرف ملازمین، سزا یافتہ، نادہندہ افراد حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...