بیجنگ (اے ایف پی) چین اور بھارت نے دہشت گردی کیخلاف مشترکہ تربیتی مشقیں شروع کردی ہیں۔ دونوں ایشیائی ملکوں میں پانچ سال کے دوران پہلی مرتبہ ایسی مشقیں ہو رہی ہیں۔ دونوں ملکوں نے چین کے صوبے سیاچن کے علاقے چینگ دو میں اپنی فوج کی ایک ایک کمپنی بھیجی ہے۔ ان مشقوں کو ”ہاتھوں میں ہاتھ 2013“ کا نام دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ملکوں میں دہائیوں سے سرحدی معاملات پر تنازع بھی جاری ہے۔ اپریل میں بھی بھارت نے چین کے فوجیوں پر اپنی حدود میں داخل ہونے کا الزام لگایا تھا۔ اس سے قبل 2007ءمیں چین اور 2008ءمیں بھارت میں دہشت گردی کیخلاف تربیتی مشقیں ہو چکی ہیں۔