پشاور (آئی این پی) منگل کو فاٹا ٹربیونل کے چیئرمین شاہ ولی اور ارکان اکبر خان اور پیر فدا محمد نے خیبر ایجنسی میں ایک کالعدم تنظیم کی مالی معاونت کے جرم میں گرفتار ڈاکٹر آفریدی کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران احکامات کے باوجود کیس کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی اور سپیشل پبلک پراسیکیوٹر (ایس پی پی) کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ ٹربیونل نے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی مدد کرنے والے ڈاکٹر آفریدی کو گذشتہ سال مئی میں ایک قبائلی عدالت نے ریاست مخالف سرگرمیوں پر 33 سال قید کی سزا سنائی تھی۔