اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کے فیصلے پر قائم ہے۔ تحریک طالبان کے نئے امیر کے انتخاب کے بعد مذاکراتی کوششیں تیز کی جائیں گی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے شرکت کی۔ دریں اثناءوزیراعظم نوازشریف سے قطر اور چینی کمپنیوں کے وفد نے ملاقاتیں کیں جن میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے چار منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ منصوبے خوش آئند ہیں، حکومت مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ غیر ملکی سرمایہ کاری سے لگائے گئے منصوبوں سے مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اعلامیہ وزیراعظم ہا¶س کے مطابق نئے منصوبے گڈانی اور پورٹ قاسم میں لگائے جائیں گے۔ ان منصوبوں سے 2600 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔
کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے 4 منصوبے شروع کرنے پر اتفاق ‘ طالبان سے مذاکرات کے فیصلے پر قائم ہیں : نوازشریف
Nov 06, 2013