گورنمنٹ کلیتہ البنات ڈگری کالج لاہور میں ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

لاہور (پ ر) گورنمنٹ کلیتہ البنات ڈگری کالج میں انسداد ڈینگی  مہم کے سلسلے میں ادارے کی مکمل صفائی، گرائونڈ، کولرز اور کیاریوں کی خصوصی صفائی کے اہتمام کے ساتھ ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا۔ ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے ڈینگی سکواڈ میں شامل طالبات نے پمفلٹ تقسیم کئے۔ کالج میں ڈینگی وائرس کے پھیلائو اور تدارک کے لئے سٹال کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ ڈینگی سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے ہوا سیمینار میں مہمان خصوصی رابعہ ممتاز سینئر استاد گورنمنٹ مدرستہ البنات نے سیر حاصل معلومات سے شرکا کو آگاہ کیا۔ پرنسپل رخسانہ فرخ نے ڈینگی وائرس کے خلاف حکومتی سطح پر ہونے والی کوششوں کو سراہا۔ سیمینار کے بعد اساتذہ کرام اور طالبات نے پرنسپل کی رہنمائی میں ڈینگی آگاہی فراہم کرنے کیلئے واک کا اہتمام کیا اور عوام میں پمفلٹ تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن